اے این ایف کی کارروائیاں،150 کلو سے زائد منشیات برآمد ، 6 ملزمان گرفتار

Mar 16, 2024 | 10:27:AM

(ارشاد قریشی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،11 کاروائیوں کے دوران150کلو  سے زائد منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق  لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 1.9 کلو آئس برآمد کی گئی ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 31700 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی،جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری کاروائی میں دبئی جانے والے مسافر سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئی ۔

اس کے علاوہ  ملتان ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 93 آئس بھرے کیپسولز برآمد،لاہور میں جی پی او آفس میں گریس بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد،کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ بھیجے جانے والے پارسل سے 70 گرام ہیروئن برآمد ،کچلاک کوئٹہ سے 75 کلو ہیروئن برآمد،کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سے 55 کلو چرس برآمد ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا یاسمین راشد اور صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ

ترجمان اے این ایف  کی مزید کارووائیوں میں  داتا دربار لاہور کے قریب ملزم سے 2 کلو ہیروئن برآمد،طارق روڈ کراچی کے قریب ملزم سے 1.5 کلو آئس برآمدؤ،بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ملزم سے 690 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

اترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں