(24 نیوز) لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔
فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا،عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ شوہر محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کیلئے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر محمد اورنگزیب نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی، ملزم نے مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی کی،عدالت نے کہا کہ ملزم کو اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے اور ملزم اگر 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات،سیاسی پارہ ہائی،پنجاب سے پی ٹی آئی کے حتمی امیدواران سامنے آگئے