مونس الہٰی کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب

Mar 16, 2024 | 10:52:AM

(24نیوز)اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور کے جج نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مونس الہٰی کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب کر لی،تحریری حکم میں عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے لاہور نے مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے کی رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق جائیداد، گاڑیوں کا شوروم اور کمپنی میں شیئرز کو منجمد کیا گیا۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو پرویز الہٰی کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائے، تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کرتی ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں