علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں20 اپریل تک توسیع

Mar 16, 2024 | 11:29:AM

(جمال الدین)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 20اپریل تک توسیع  کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےنو مئی کو  مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے 3مقدمات پرعبوری  ضمانتوں کی درخواست  پر سماعت کی،علیمہ خان اور عظمی خان حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت  نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

خیال رہے کہ ملزمان پر مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کا الزام ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم عبوری ضمانت پر ہیں لوگ دور دور سے آتے ہیں جج نہیں ہے,بانی پی ٹی آئی کا جیل میں القادر ٹرسٹ کیس تھا پھر بھی ہم یہاں حاضری کیلئے آئے ہیں نہ پراسیکیوشن آئی نہ جج آیا،ہمیں کیوں بلایا صرف حاضری کیلئے کل ہمیں بتا دیتے کہ آپ نا آئیں,ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہو پا رہی ہم تفتیش میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم مسلم لیگ ن آفس جائیں گے سارے دہشتگردی پیدل جائیں پھر ہم سارے سب کور کمانڈر ہاؤس جائیں گے اور تفتیش میں مدد کریں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس اب ہائیکورٹ میں آگیا ہے لوگ پوچھتے ہیں بانی پی ٹی آئی رہا کب ہونگے,یہ بوگس کیس ہیں ہائیکورٹ میں جج سزا ختم کرنے پر مجبور ہونگے ججز کے پاس کوئی آپشن نہیں ہو گا۔

علیمہ خان نے  میڈیا نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سائفر کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت کی کوریج کرے یہ جعلی کیس ہے,امید ہے جج عامر فاروق انصاف کریں گے,سینٹ صنم جاوید کاغزات جمع کر آرہی ہیں مجھے اس کا نہیں پتہ,ہمارا فوکس عمران خان کی رہائی پر ہیں جعلی کیسز میں دس دس سال قید سنائی گئی,ایک کاغزات کس ٹکڑا گم ہو گیا سائفر ڈی کلاسیفائیڈ ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی حالت ابتر ہے ڈونلڈ لو کو امریکہ کی گانگرس میں بلایا ہے سائبر پر جواب دینے کیلئے 8 فروری کو ہونا تھا وہ آ گیا آپ کچھ نہیں کر سکتے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ  چیف منسٹر مزید سیٹیں مانگ رہی ہے،ہماری سیٹوں پر ڈاکہ ہمیں منظور نہیں ہے،سب جانتے ہیں عمران خان کیا چاہتے ہیں ان کا پیغام سب کو پتہ ہے ہمیں ان کی صحت کی فکر ہے ان کو کچھ ہونا نہیں چاہے ان پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے،نجومی عمران خان نہیں بچوں کو پتہ ہے آگے کیا ہونے والا ہے،8 فروری کو سب نے نکل کر ووٹ دے دیا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی میں اختلاف نہیں ہے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر باتیں پھیلا رہے ہے۔

مزیدخبریں