جرمنی میں پاکستانی شہری قتل، بیوی بیٹی شدید زخمی

Mar 16, 2024 | 11:30:AM

(24نیوز) جرمنی میں ذہنی مریض کا گھر میں گھس کر پاکستانی فیملی پر چاقو سے حملہ کرنے کے نتیجے میں 58 سالہ محمد فہیم قتل جبکہ اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی کو شدید زخمی ہوگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمنبرگ کے شہر اولم میں میں پیش آیا جہاں جنونی مقامی باشندے نے پاکستانی نژاد جرمن شہری کے گھر میں داخل ہوکر چاقو کے وار کیے۔

حملے کے نتیجے میں 58 سالہ پاکستانی نژاد فہیم الدین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اُن کی اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں20 اپریل تک توسیع

پولیس کے مطابق حملہ کے وقت دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔ 

پولیس کے مطابق قاتل ذہنی مریض تھا۔ مقتول کا جسد خاکی کل کراچی لایا جائے گا  اور تدفین پیر کو  کی جائے گی۔

مزیدخبریں