(24 نیوز) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی لاہور میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے5مقدمات کی سماعت ہوئی، اسد عمر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دے دیا اور آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ اسد عمر کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، 7 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کر دی تھی۔