علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی

Mar 16, 2024 | 13:41:PM
علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے، بانی پی ٹی آئی سے سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت دی جائے اور اس مشاورتی ملاقات میں رازداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: 9 مئی مقدمات، اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع

مذکورہ درخواست میں وزارتِ داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔