فاطمہ بھٹو کے ہاں ننھے "میر مرتضیٰ" کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع اپنی ایک ایکس پوسٹ کے ذریعے دی،انہوں نے بیٹے کی پیدائش اور نام کے حوالے سے اطلاع دینے کے لیے نیلے تھیم کا ایک پوسٹر جاری کیا جس پر نام بھی درج تھا۔فاطمہ بھٹو اور گراہم نے اپنے بیٹے کا نام بچے کے نانا "میر مرتضی بھٹو" کے نام سے مشابہہ "میر مرتضیٰ بائرہ" رکھا۔
انہوں نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ "گراہم اور میں اپنے بچے کی پیدائش کی خبر سُنا کر بہت خوش ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ" ہم اپنے بیٹے کو ایک ایسا نام دینا چاہتے تھے کہ جب وہ دنیا میں اپنا ایک مقام حاصل کرے تو وہ نام اسے ہمت دے، میں ایک ایسا نام چاہتی تھی جو اس کی زندگی میں الہام کا کام کرے، جو میرے بیٹے کی ماں کے دل کے بہت قریب ہو، زندگی بھر اسے آرام دہ اور محفوظ محسوس کروائے، جب بھی میں نے سوچا کہ ایسا کیا نام ہو سکتا ہے تو ہمیشہ میں نے اپنے پیارے والد کا نام اپنے ذہن میں پایا۔‘
اپنی پوسٹ کے اختتام میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔"
خیال رہے کہ فاطمہ بھٹو گزشتہ برس اپریل میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں, فاطمہ کی شادی کی خبر ان کے چھوٹے بھائی ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے اپنے ایک سوشل میڈیا پر پیغام کی صورت میں شیئر کی تھی ، انہوں نے کہا تھا کہ میری بہن فاطمہ بھٹو اور جبران کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کےگھرمیں اپنے داداکی لائبریری میں کی، جنہوں نے اب ماموں بننے کی خوشخبری بھی شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ میں پیپلزپارٹی کا بڑا سرپرائز
آفیشل ایکس ہینڈل پر یہ خبر شیئر کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو نے لکھا کہ" نہایت خوشی کے ساتھ میں اپنے بھتیجے میر مرتضیٰ بائرہ کی آمد کا اعلان کر رہا ہوں جو میر مرتضیٰ بھٹو کے پوتے ہیں۔"
ذوالفقار جونیئر نے مزید لکھا کہ" فاطمہ اور گراہم نے ہمارے گھر کو نئی روشنی اور ہماری وراثت کو ایک نئی خوبصورت روح دی ہے, براہ مہربانی ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں رکھیں۔"