امیر بالاج قتل کیس: طیفی بٹ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا 

Mar 16, 2024 | 15:25:PM

(24نیوز) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ نے خصوصی انٹرویو میں قتل کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق طیفی بٹ کا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امیر بالاج کے قتل کا افسوس ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اس کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، جلد پاکستان آ کر اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کراوں گا، پولیس جو فیصلہ کرے گی مجھے منظور ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کو چاہئیے کہ ایمانداری سے کام کریں اگر میں غلط ہوں تو سزا دیں مجھے ورنہ سب بے قصور لوگوں کی طرح میرا بھی تحفظ کریں۔ ہمارے گھروں کی تباہی پولیس کی وجہ سے زیادہ ہوئی ہے کیوںکہ وہ ہمارا تماشہ دیکھ رہی ہے۔ 

میری کوئی لڑائی، کوئی مسئلہ یا کوئی بھی کاروبار ٹیپو ٹرک والوں کے خاندان کے ساتھ نہیں ہے۔ مجھے ناحق پولیس کی جانب سے اس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امیر بالاج کے والد ٹیپو ٹرکاں والے کے ساتھ بھی میری دشمنی نہیں تھی۔ اُس پر مختلف حملے ہوئے جس میں سے ایک میں یہ قتل ہوگیا جس کے انہوں نے مجھ پر جھوٹے پرچے کروائے اورعدالت نے مجھے بری بھی کردیا۔ یہ سپریم کورٹ تک گئے وہاں بھی مجھے ریلیف دے دیا گیا۔ 

مزید جانیے اس ویڈیو میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید پڑھیں:  محسن نقوی کا آزاد حیثیت سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو کچھ عرصہ قبل لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس میں حملہ آور بھی موقع پر جوابی فائرنگ میں مارا گیا، حملہ آور کی شناخت طیفی بٹ کے ذاتی مالیشے کے طور پر ہوئی جس نے تقریب میں ٹیپو کو اوپر سے جاکر گولیاں ماریں ۔

مزیدخبریں