(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا اینجنڈا صرف ایک ہے، عملدرآمد اور نفاذ، جب ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ہو سکتا ہے، پاکستانی شہریت حاصل کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے۔
لاہور میں الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ اداروں کی نجکاری ہو گی، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، پالیسی بنانا ہے، اداروں کو چلانے کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے محمد اورنگزیب کے سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔