سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی سینٹ الیکشن میں حصہ لینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی )سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کی بیگم اور وکلانے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی کاغذات نامزدگی پر دستخط کی درخواست منظور کر لی ،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیلئے جیل حکام کو حکم دےدیا ۔عدالت نے کہاکہ جیل حکام کاغذات نامزدگی درخواست پر دستخط میں معاونت کریں ،عمر سرفراز چیمہ سے ان کی بیگم اور وکلاجیل جا کر کاغذات نامزدگی پر دستخط حاصل کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: سب سے پہلے کونسے ادارے کی نجکاری ہو گی؟ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کر دیا