افتخار محمد چودھری کا بانی پی ٹی آئی پر20 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ خارج

Mar 16, 2024 | 19:19:PM
افتخار محمد چودھری کا بانی پی ٹی آئی پر20 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ خارج
کیپشن: افتخار محمد چودھری، عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے افتخار محمد چودھری کا بانی پی ٹی آئی پر 20 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ خارج کر دیا،ایڈیشنل سیشن جج حسینہ ثقلین نے چھ صفحات پر مشتمل تفصیلی جاری کر دیا۔
عدالت نے کہاکہ 2013 انتخابی دھاندلی الزامات پر جنوری 2015 میں دعویٰ دائر کیا گیا تھا ،ہتک عزت دعویٰ میں کہا گیا تھا بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی بوچھاڑ کی،عدالت نے کہاکہ دعویٰ کے مطابق 27 جون 2014 کے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ، ہتک عزت کا دعویٰ چھ ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 کو دائر ہوا ،2002 کے قانون کے مطابق چھ ماہ کے اندر دعویٰ دائر کرنا ضروری ہے ،قانونی طور پر توہین آمیز بیان کے چھ ماہ کے دوران دعویٰ دائر نہیں ہوا ، اس بنیاد پر سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا دعویٰ خارج کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے پہلے کونسے ادارے کی نجکاری ہو گی؟ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کر دیا