پشاور زلمی کو شکست دیکر اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
عماد وسیم اور حیدر علی کی طوفانی اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 186 رنز کا ہدف ایک اوور قبل عبور کر لیا، عماد وسیم نے 40 بالز پر 9 چوکوں کی مدد سے 59 سکور بنائے جبکہ حیدر علی نے 29 بالز پر 5 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے اور دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے، صائم ایوب 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حارث 40 اور بابر اعظم 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے 30 رنز دے کر 3، عبید میکوئے اور ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔