مچل سٹارک پر آئی پی ایل تاریخ کا مہنگے ترین کھلاڑی ہونے کا پریشر ہو گا؟

Mar 16, 2024 | 21:23:PM

(24 نیوز )کیا مچل سٹارک پر تاریخ کے مہنگے تارین گیند باز ہونے کا پریشر ہو گا ؟ اس سوال کا جواب کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور گوتم گمبھیر نے   دے دیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے نئے سیزن کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے،اس مرتبہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک ہیں جنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ بھارتی روپے میں اپنی ٹیم کے لیے منتخب کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ آئی پی ایل میں سب کی نظریں مہنگے ترین مچل سٹارک پر ہوں گی اور وہ اتنی بڑی قیمت میں ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ سے دبا ؤمیں ہوں گے تاہم بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو ایسا نہیں لگتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا ہے مچل اسٹارک کے لیے اتنی بڑی قیمت کا کوئی اضافی دبا ہوگا،کولکتہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مچل سٹارک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے وہی کریں گے جو وہ آسٹریلیا کے لیے کرتے ہیں۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز میرے لیے فرنچائز نہیں ہے بلکہ جذبات ہیں، میں واپس آ کر خوش ہوں۔واضح رہے کہ گوتم گمبھیر کی کپتانی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز ماضی میں آئی پی ایل جیت چکی ہے، وہ 2017 میں فرنچائز سے علیحدہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد سے 3 لاکھ روپے کا جوتا چوری، ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی

مزیدخبریں