(ویب ڈیسک) ایپل نے آئی فون اور آئی پیڈ میں سیکیورٹی کے سنگین خطرات کی اطلاع سامنے آنے کے بعد صارفین کو خبردار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی نے اپنے صارفین سے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا آئی او ایس پیچ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے۔
کمپنی کااس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اس اپیل کا مقصد صارفین کو ایک انتہائی نفیس سائبر حملے سے بچانا ہے۔
کمپنی کی جانب سے مزید بتایا گیاہے کہ سفاری اور آئی فون یا آئی پیڈ کے لیے بنائے گئے دیگر تمام انٹرنیٹ براؤزرز میں استعمال ہونے والے براؤزر انجن میں ایک خامی کی شناخت ہوئی ہے جسے CVE-2025-24201 کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرک میں سوئی گیس آفس اور تھانوں پر حملے، 2 اہلکار شہید
کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ ہیکرز نے اس خامی کو ایک کھلے دروازے کی طرح استعمال کیا،اُنہوں نے ایسی ویب سائٹس تخلیق کیں جو انہیں بہت آسانی سے صارفین کے ویب براؤزر تک رسائی فراہم کر سکتی ہیں۔