پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال ہونے کاامکان

سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کیلیے پروازیں بحال ہوں گی،ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل

Mar 16, 2025 | 09:45:AM
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال ہونے کاامکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ اورپاکستان کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنادی۔

پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے  لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال ہوں گی، ان کی کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پروازوں کی بحالی کے لیے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی اور اس موقع پر میڈیا کو مدعو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا جہاز کے پہیے اترنے سے تعلق نہیں بلکہ یہ ایک علیحدہ عمل ہے۔