پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شمولیت کیلئے بانی کی شرکت کو لازمی قرار دیا ، خواجہ آصف

Mar 16, 2025 | 10:38:AM
 پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شمولیت کیلئے بانی کی شرکت کو لازمی قرار دیا ، خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ عمران خان کو پے رول پر لایا جائے۔

سیالکوٹ میں  گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف  نے کہا کہ پی ٹی آئی نے  یہ بات واضح الفاظ میں نہیں کہی لیکن انہوں نے بانی کی شرکت کو لازم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے ، اتنے روز گزرنے کے بعد بھی عمران خان نے اس واقعے کی مذمت نہیں کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے اخبارات میں آرٹیکل، پریس ٹاک اور بیانات دیتے ہیں لیکن قومی سانحے پر مذمت نہیں کرتے۔