جنسی زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا بھارتی وی لاگرحادثے میں ہلاک

Mar 16, 2025 | 10:47:AM
جنسی زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا بھارتی وی لاگرحادثے میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنسی زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا بھارتی وی لاگر جنید خان مبینہ موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہارگئے۔

اپنی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس ویڈیوز کےلیے مشہور وی لاگر 32 سالہ جنید خا ن کیرالہ کے ملاپورم میں حادثے میں ہلاک ہوئے۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق بھارتی وی لاگر کی موٹر سائیکل ریت کے ٹیلے سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، وہ سر میں شدید چوٹ کے ساتھ سڑک کنارے پائے گئے،حادثے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

وی لاگر کی موت پر فلم ساز کمار سیدھرن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا؟ یہ موت انتہائی مشکوک ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جنید خان کو کچھ عرصہ قبل جنسی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیاتھاجس کے خلاف نفرت انگیز مہم بھی چلی، تاکہ اسے برا دکھایا جاسکے، یہ موت مجھے فطری ردعمل سے زیادہ دکھائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران اشرف کی بیٹے کے ہمراہ مسجدنبوی میں حاضری،تصاویرشیئرکردیں

فلم ساز نے یہ بھی کہا کہ حادثے کے وقت جنید خان جنسی زیادتی الزامات پر ضمانت پر رہا تھے، ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ وی لاگر نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا اور متعدد مقامات پر مجھ سے تعلق قائم کیا، کیرالہ پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر 2 ہفتے قبل بنگلورو سے جنید خان کو گرفتار کیاتھا ۔