بدترین شکست ،شائقین کرکٹ کو  بابراعظم کی یاد ستانے لگی

Mar 16, 2025 | 11:41:AM
  بدترین شکست ،شائقین کرکٹ کو  بابراعظم کی یاد ستانے لگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پاکستانی بیٹرز کی بدترین فارمنس نے مداحوں کو بابراعظم یاد دلادیئے۔

 کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 18.4 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کو پانچواں کم ترین  سکور تھا۔

اس میچ میں پاکستان کے 8 بلےباز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، آغا سلمان 18، خوشدل شاہ 32 اور جہانداد خان 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔

  یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بیٹرز نے پہلے ٹی20 میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنوا ڈالا

قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے 9 سال بعد ٹی20 انٹرنیشنل کے پانچویں کم ترین اسکور پر آل آؤٹ ہوئی۔

اس ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر سوشل میڈیا پلیٹ پر فارمز پر مداحوں نے سست اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے بابراعظم کی کمی کو محسوس کیا اور دلچسپ رائے کا اظہار کیا۔

 ایک صارف نے لکھا کہ آج پاکستانی ٹیم نے واقعی بابراعظم کو بہت یاد کیا ہوگا، ورنہ اسکور 110 ہوتا۔

 

ایک اور صارف نے لکھا کہ یاد تو آتی ہوگی اور بابراعظم کی تصویر شیئر کی۔

 

ایک مداح نے لکھا کہ آپکو معلوم نہیں بابراعظم کیسا تھا جب تک وہ چلا نہیں گیا۔