تیزہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی

شہرقائد شدید گرمی کی لپیٹ میں،ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے فضائی معیار مضرصحت

Mar 16, 2025 | 11:45:AM
تیزہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سید نعمان شاہ،اقصیٰ شیخ) تین دن تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہنے کی پیش گوئی کردی،تاہم آزاد جموں و کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کاامکان ظاہرکیاگیاہے ۔

مانسہرہ شہر اورگردونواح میں بارش کا سلسلہ تھم گیا،دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوارہوگیا،وادی کاغان اورشوگران میں برف باری سے بند شاہراہیں کھولنے کے لیے مشینری پہنچادی گئی ہے,اپر ہزارہ ڈویژن کے ضلع بٹگرام کوہستان اورتورغر میں بھی بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے اوردھوپ نکل آئی ہے۔

دوسری طرف شہر قائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہےگا، محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں تیزدھوپ کے ساتھ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیے جانے کا امکان ہے،شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ اورکم سے کم درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں شمال مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوشکی:قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکا،2 افراد زخمی

اے کیو آئی کے مطابق ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے شہر کا فضائی معیار ایک بار پھر مضر صحت ہوگیاہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 11ویں اورپاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود ہے،اے کیو آئی کے مطابق کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 148 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔