فرح خان نے "میں ہوں نا" کی ریلیز پر سشمیتاسین سے معافی کیوں مانگی ؟

اس فلم میں سشمیتا سین نے کالج کی ٹیچر کاچھوٹا سا کردار کیا تھا جو کافی مقبول ہوا

Mar 16, 2025 | 12:33:PM
فرح خان نے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ اورسابقہ مس یونیورس سشمیتاسین نے انکشاف کیاہے کہ معروف ڈائریکٹر فرح خان نے اپنی فلم "میں ہوں نا" کی ریلیز کے بعدمجھ سے معافی مانگی تھی۔

بالی ووڈ کی ہٹ فلم "میں ہوں نا: 2004 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، سشمیتا سین، زید خان اور امرتا راؤ شامل تھے۔

اس فلم میں اداکارہ سشمیتا سین نے کالج کی ٹیچر کا ایک چھوٹا سا کردار کیا تھا جو کافی مقبول ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سشمیتا سین نے بتایا ہے کہ فلم کی فائنل ایڈیٹنگ کے بعد فرح خان نے مجھے کال کرکے کہا تھامیں تم سے معافی مانگنا چاہتی ہوں، شاہ رخ، زید خان اور امرتا راؤ کا اس فلم میں اہم رول ہے لیکن تمہارا کردار بہت چھوٹا سا ہے۔

معروف اداکارہ نے کہا میں نے فرح خان کو جواب دیا کہ ہم نے ایک معاہدہ کیا تھا، آپ نے اپنا وعدہ پورا کیا اور میں نے اپنا وعدہ پورا کیا، یہ رول ہوگیا اس کی فکر نہیں ہے لیکن اندر ہی اندر میں سوچ رہی تھی کہ میں بمشکل ہی فلم میں نظر آرہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے برینڈ کو افورڈیبل کہنے پرسارہ خان شدیدتنقیدکی زد میں

اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی اسکریننگ فلم سٹی میں ہوئی تو میرا فون بجنے لگا اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ معروف ڈائریکٹر یش چوپڑا مجھے کیوں کال کر رہے ہیں، پوری فلم انڈسٹری مجھے کال کررہی تھی، میں نے ڈرتے ڈرتے فون اٹھایا،تو یش چوپڑا نے میرے کام کی تعریف کرتے ہوئے مجھے ملنے کیلئے بلایا، فلم میں میرا کردار بہت چھوٹا لیکن اثر انگیز تھا۔