ریتک روشن کا اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کےلیے جذباتی پیغام وائرل

Mar 16, 2025 | 12:44:PM
ریتک روشن کا اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کےلیے جذباتی پیغام وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کےلیے ایک جذباتی پیغام لکھ کر سب کو متاثر کردیا ۔

بالی ووڈ کے اس جوڑے نے 2014 میں اپنی 14 سالہ شادی شدہ زندگی کا خاتمہ کیا تھا، لیکن آج بھی ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، جو ان کے درمیان پکی دوستی کی گواہی دیتے ہیں۔

حال ہی میں ریتک روشن نے انسٹاگرام پر سوزین خان  کے نئے پروجیکٹ "چارکول" کے آغاز پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی، اس پوسٹ میں سوزین خان کے نئے اسٹور کی جھلک دکھائی گئی، جس کی دیواروں پر شاندار سجاوٹ کی گئی تھی، جو سوزین نے خود کی تھی۔

ریتک روشن نے کیپشن میں لکھا ’’خواب حقیقت بن گئے۔ سوزین، تم پر بے حد فخر ہے۔ مجھے یاد ہے کہ 20 سال پہلے یہ وہ تصور تھا جس کا تم ہمیشہ خواب دیکھتی تھیں، اور آج جب تم حیدرآباد میں اپنا دوسرا چارکول پروجیکٹ لانچ کر رہی ہو، تو میں اس چھوٹی سی لڑکی کو داد دیے بغیر نہیں رہ سکتا، جس نے برسوں پہلے ایک خواب دیکھنے کی ہمت کی تھی۔‘‘

ریتک روشن نے سوزین خان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا، ’’تمہاری محنت صاف نظر آتی ہے، لیکن سب سے زیادہ تمہاری منفرد اور شاندار صلاحیتیں جھلکتی ہیں، واقعی عالمی معیار، میں حیدرآباد کے چارکول اسٹور کے ڈیزائن، پیشکش اور وژن کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:اپنے برینڈ کو افورڈیبل کہنے پرسارہ خان شدیدتنقیدکی زد میں

اس ویڈیو ریل میں ریتک روشن، سوزین خان اور ان کے بیٹے ہریہان کو دوستوں کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ ریتک روشن اور سوزین خان نے چار سال کی دوستی کے بعد 2000 میں شادی کی تھی، ان کے دو بیٹے ہریہان اور ہریدان روشن ہیں۔ 2014 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی، لیکن طلاق کے بعد بھی ان کے تعلقات دوستانہ رہے،سوزین اس وقت ارسلان گونی کے ساتھ رشتے میں ہیں، جبکہ ریتک صبا آزاد کے ساتھ تعلق میں ہیں۔