چین میں انسانوں کی طرح دوڑنے والا روبوٹ تیار

Mar 16, 2025 | 13:18:PM
چین میں انسانوں کی طرح دوڑنے والا روبوٹ تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین کی جانب سے ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا گیا جو انسانوں کی طرح دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سائنسدانوں نے اِس روبوٹ کا نام ’’تیانگ گانگ‘‘ رکھا ہے جس کے مزید تجربات جاری ہیں۔

بڑی سرمایہ کاری کی بدولت چین کی روبوٹکس انڈسٹری ترقی کر رہی ہے، روبوٹ اب بہت سے شعبوں میں استعمال ہو رہے ہیں اور انسان کے کاموں کو آسان اور زیادہ موثر بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس4 روز کے بعد بحال 

رپورٹ کے مطابق جدید تیانگ گانگ روبوٹ طویل ریسنگ مقابلے میں انسانوں کی طرح دوڑ سکے گا، اس روبوٹ کو دوڑنے کے مقابلوں میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیجنگ میں 13 اپریل کو ایک خصوصی ریسنگ کا مقابلہ منعقد ہوگا جس میں روبوٹ اور انسان الگ الگ ٹریکس پر ایک ساتھ دوڑ سکیں گے۔