صرف نہا کر وزن گھٹانے کا طریقہ دریافت

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کی خواہش کرنے والوں کو خوشخبری سنادی، بنا کسی ورزش کے وزن گھٹانے کا دلچسپ طریقہ بتا دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گرم شاور لینے (گرم پانی کے استعمال) سے اُتنی ہی کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں جتنی ورزش سے۔
ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ چالیس ڈگری تک گرم پانی سے ایک گھنٹے تک نہانے سے تقریباً 140 کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:چین میں انسانوں کی طرح دوڑنے والا روبوٹ تیار
ورزش کے ذریعے اتنی ہی تعداد میں کیلوریز جلانے کے لیے، آپ کو 30 منٹ تک چہل قدمی، 20 منٹ سوئمنگ کی ضرورت پڑتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق 15 منٹ تک گرم شاور لینے سے 300 سے زائد کیلوریز جل سکتی ہیں۔
جم میں اسی کیلوریز کو جلانے کے لیے، آپ کو 45 منٹ تک ورزش کرنے کی ضرورت درکار ہوگی۔