کراچی میں مرغی کا گوشت سستا نہ ہو سکا ، قیمت 780 روپے فی کلو

Mar 16, 2025 | 14:15:PM
کراچی میں مرغی کا گوشت سستا نہ ہو سکا ، قیمت 780 روپے فی کلو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں مرغی کا گوشت سستا نہیں ہوسکا،سرکاری ریٹ ہوا میں اُڑادیئے گئے، شہرقائد میں مرغی کا گوشت 650 روپے کے بجائے 780 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری نرخ پر عملدرآمد کے دعوے ہوئے، جرمانے بھی کیے گئے لیکن سب بے اثر رہے، کراچی میں مرغی کا گوشت سستا نہ ہوسکا۔

سرکاری لسٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 650 روپے کلو ہونا چاہیے لیکن 750 سے 780 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔

رواں ماہ کے دوران مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ سو روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔