18 سال سے انڈسٹری کا حصہ ہوں،تنقیدکوکبھی سنجیدہ نہیں لیتا:دانش تیمور

Mar 16, 2025 | 14:24:PM
18 سال سے انڈسٹری کا حصہ ہوں،تنقیدکوکبھی سنجیدہ نہیں لیتا:دانش تیمور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار دانش تیمورنے تنقیدکرنےوالوں کوکراراجواب دے دیا۔

دانش تیمور رمضان المبارک کے دوران رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں،پروگرام کے دوران عدنان فیصل نے دانش تیمور سے سوال کیا کہ وہ اپنی اداکاری پر تنقید کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس کے جواب میں دانش تیمور نے کہا کہ میں پیچھے مڑ کر ناقدین کی باتوں کی طرف دیکھتا بھی نہیں ہوں۔

معروف اداکار نے کہا کہ میں کئی بار یہ بات کہہ چکا ہوں کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کہہ رہا ہے، وہ لوگ بس ویوز کے لیے ایسا کرتے ہیں اور میرے فینز کو بھی اس سب سے کوئی غرض نہیں۔ 

دانش تیمور نے کہا میں گزشتہ 18 سال سے اس انڈسٹری کا حصہ ہوں اور اس نظام کو اندر سے جانتا ہوں،آج کل ہر کوئی یوٹیوب پر بیٹھ کر ڈراموں پر تنقید کر رہا ہے، حالانکہ ان کا میڈیا انڈسٹری یا ڈراموں سے کوئی تعلق نہیں، میں انہیں کبھی سنجیدہ نہیں لیتا اور نہ ہی لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی،ویڈیوبھی شیئرکردی

دانش تیمور کے اس مؤقف پر ان کے مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے حقیقت پسندانہ جواب کو سراہا ہے۔