شمالی مقدونیا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 51 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

Mar 16, 2025 | 16:46:PM
شمالی مقدونیا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 51 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی مقدونیا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 51 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نائٹ کلب میں کنسرٹ کے دوران الیکٹرانک ڈیوائسز سے اچانک بھڑکنے والے شعلے آگ کی وجہ قرار پائے ہیں۔

ریسکیو کی جانب سے نعشوں اور زخمیوں کو کوکانی ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے باہر متاثرین کے لواحقین کی بڑی تعداد جمع تھی۔

اس موقع پر مقدونیا کے وزیراعظم نے آتشزدگی کے واقعہ کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے نوجوان جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔