یو اے ای میں بھکاری 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کمانے لگے

Mar 16, 2025 | 18:05:PM

(24 نیوز)یو اے ای میں بھیک مانگنے والوں کی چاندی ہوگئی ، شارجہ پولیس نے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شارجہ میں بھیکاری ایک گھنٹے میں 367 درہم (28 ہزار روپے پاکستانی) کما رہے ہیں۔

شارجہ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھیکاریوں کو پیسے دینے سے باز رہیں اور انہیں روزگار کی جانب گامزن کریں۔

اماراتی پولیس کی جانب سے اس حوالے سے ایک مشق کی گئی اور ایک اہلکار بھیکاری بنا کر سڑکوں پر گھمایا گیا جس نے صرف ایک گھنٹے کے دوران 367 امارتی درہم حاصل کیے۔

اتھارٹی کی جانب سے عام شہری کو بھیکاری کا بھیس اپنانے اور سڑکوں پر بھیک مانگنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"را" پاکستان میں دہشت گردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے:رانا ثنااللہ 

مزیدخبریں