ایڈن سکینڈل متاثرین میں چیک تقسیم،عید الفطر سے قبل ایک اورسکینڈل سے متعلق خوشخبری

Mar 16, 2025 | 19:36:PM
ایڈن سکینڈل متاثرین میں چیک تقسیم،عید الفطر سے قبل ایک اورسکینڈل سے متعلق خوشخبری
کیپشن: ایڈن سکینڈل متاثرین
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ) ڈائریکٹر جنرل قومی احتسابی ادارہ (ڈی جی نیب ) نے ایڈن سکینڈل کے سینکڑوں متاثرین میں کروڑوں روپے مالیت کے چیک تقسیم کرتے ہوئےعید الفطر سے قبل ایک اور میگا سکینڈل میں اہم ریکوری اور متاثرین میں ڈوبی رقوم کی تقسیم کی خوشخبری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈن سکینڈل متاثرین میں چیک تقسیم کرنے ڈی جی نیب لاہور اتوار کے روز اہلیہ کیساتھ نیب لاہور آفس پہنچ گئے،ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار اور اہلیہ نے چیک وصولی کیلئے آنے والے متاثرین کو چیئرمین نیب کی طرف سے گلدستے پیش کئے،متاثرہ خواتین کی سہولت کیلئے نیب کی فیمیل آفیسرز بھی اتوار کو ڈیوٹی پر موجود رہیں،ڈی جی نیب لاہور اور اہلیہ نے نیب کی خواتین افسران کو چھٹی کے روز خدمات سرانجام دینے پر سراہا،ڈی جی نیب لاہور نے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کے تمام عمل کی ازخود نگرانی کی اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی نیب لاہور کے مطابق 3 دنوں میں ایڈن سکینڈل کے سینکڑوں متاثرین کو کروڑوں روپے مالیت کے چیک حوالہ کئے گئے ہیں،تمام متاثرین کی سہولت کیلئے انہیں شٹل سروس بھی فراہم کر رہے ہیں،ایڈن متاثرین کی آسانی کے پیش نظر سٹامپ پیپر  کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے،ڈی جی نیب لاہور نے عید الفطر سے قبل ایک اور میگا سکینڈل میں اہم ریکوری اور متاثرین میں ڈوبی رقوم کی تقسیم کی خوشخبری دے دی

متاثرہ شہری کے کہنا تھا کہ نیب لاہور کی جانب سے اعلی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس پر چیئرمین اور ڈی جی نیب لاہور کے شکر گزار ہیں،عیدالفطر سے قبل ڈوبی رقم کی برآمدگی پر نیب لاہور اور تمام انتظامیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: "را" پاکستان میں دہشت گردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے:رانا ثنااللہ