کوہلی کی ٹی ٹونٹی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر مشروط آمادگی

Mar 16, 2025 | 20:20:PM

 (24 نیوز)سابق انڈین کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے دلچسپ انداز میں انٹرنیشنل ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔

ایک انٹرویو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر بھارت 2028ء کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے فائنل تک پہنچتا ہے تو وہ ایک میچ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم گولڈ میڈل کیلئے کھیل رہے ہوں تو میں شاید ایک میچ کیلئے واپس آجاؤں، میڈل جیتوں اور پھر گھر واپس چلا جاؤں۔

کوہلی کا یہ مزاحیہ تبصرہ ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنا ہے، جو انہیں دوبارہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

کوہلی نے جون 2024ء میں بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

لاس اینجلس میں ہونے والے 2028ء کے اولمپکس میں کرکٹ واپسی ہو رہی ہے، اس کھیل کو 128 سال بعد اولمپکس میں شامل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 36 سالہ کوہلی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 5 میچوں میں 54.50 کی اوسط سے 218 رنز بنائے، جس میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 84 رنز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے بعد لاہور میں بھی پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا

مزیدخبریں