سوموار کے روزموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Mar 16, 2025 | 20:58:PM
سوموار کے روزموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/ٖصبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح/ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی05، استور، مالم جبہ منفی 01اور گوپس میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

دیگر کیٹیگریز: موسم - مقبول ترین
ٹیگز: