کبریٰ اور گوہر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کب؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار ، ماڈل اور میزبان فہد مصطفیٰ نے نوبیاہتاسٹار کپل کبریٰ خان اور گوہر رشید کو جلد ننھے مہمان کیلئے رضامند کرلیا۔
ان دنوں فہد مصطفیٰ رمضان سپیشل گیم شو کی میزبانی کے سبب کافی چرچوں میں ہیں، جہاں کبھی ثناجاوید تو کبھی کبریٰ خان سے دلچسپ گفتگو کرکے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔
اس گیم شو میں قبل ازیں کبریٰ خان اکیلے ہی بطور مہمان شرکت کررہی تھیں جہاں وہ شرکاء کو انعامات جیتنے میں مدد فراہم کر رہی تھیں۔ لیکن اس بار انہوں نے شوہر و اداکار گوہر رشید کوبھی اس شو کا حصہ بناکر فینز کی ڈھیروں محبتیں سمیٹ لیں۔
حالانکہ اس سے قبل فہد اور کبریٰ کی شادی کے بعد گھریلو زمہ داریوں پر دلچسپ نوک جھوک ہوتی رہی جس میں فہد نے پہلے توکبریٰ سے شادی کے پہلا میٹھا بنانے کا سوال پوچھا اور پھر میٹھا لانے کی فرمائش بھی کی جو کہ اگلے شو میں ہی کبریٰ نے فہد کو اپنے ہاتھوں سے 'لوٹس کریم ڈیزرٹ' بنا میٹھا کھلا کر پوری بھی کردی۔
اسکے بعد جب حالیہ شو میں گوہر بھی اہلیہ کے ہمراہ شو کا حصہ بنے تو کبریٰ کو انگوٹھی پہنانے کیلئے فہد نے گوہر کو گھٹنوں کے بل بھی بیٹھنے پر مجبور کردیا جو کبریٰ سے گوہر کی بے لوث محبت عیاں کرگیا۔
اور پھر یہاں بھی جب نوبیاہتا جوڑے سے ہنسی مذاق کم نہ ہوا تو اب فہد نے کبریٰ اور گوہر کو اگلے سال ننھے مہمان کی خوشخبری سنانے کیلئے آمادہ کرڈالا۔
گیم شو سے وائرل ویڈیو کلپ میں فہد نے کبریٰ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کبریٰ۔۔! گوہر کو بھی اب بچوں کا شوق پیدا ہوگیا ہے تو انشاءاللہ اگلے سال ہم بھی خوشخبری سنیں گے۔
فہد کے اس الفاظ پر گوہر نے بھی زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے انشاء اللہ سے اس خوشخبری پر مہر لگادی۔ جس پر فہد نے مزاحیہ انداز میں کہہ ڈالا کہ لڑکا پرعزم لگ رہا ہے۔
تاہم اس پورے معاملے پر کبریٰ سوائے خاموشی اور حیرانی کے علاوہ کوئی تاثرات کا اظہار نہ کرسکیں اور منہ چھپائے ہنستی اور شرماتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 کی تاریخ میں پہلی بار ٹیم سپر اوور میں ایک رن بھی نہ بنا سکی
جیسے ہی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب متضاد تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کئی صارفین ایسے تھے جنہوں نے اس سیگمنٹ کو بھرپور انجوائے کیا جبکہ کئی لوگوں نے فہد کو کسی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ،’فہد دن بہ دن محلے کی آنٹی بنتے جارہے ہیں’۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’اتنا پرسنل سوال فہد کو نہیں پوچھنا چاہیے تھا’۔
ایک اور صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’کیا کبھی فہد مصطفیٰ نے اپنی بہن کو شو میں بلا کر ایسے کھلم کھلا سوالات کیے؟’
اسی طرح دیگر صارفین بھی فہد مصطفیٰ کی باتوں اور کھلم کھلا سوالات کو فضول قرار دیتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا حامد الحق کی شہادت،جمعیت علمائے اسلام نے اپنے نئے امیر کا انتخاب کرلیا