اے آئی "گروک 3" نے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے تیار کردہ جدید ترین اے آئی ماڈل گروک تھری نے انڈین وزیراعظم مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔
تاہم گروک 3 کی دلچسپ صلاحیتوں کا انکشاف اُس وقت ہوا جب اُس نے ایک سوال کا جواب نہ صرف بازاری ہندی زبان میں دیا بلکہ گالیوں کا بھی استعمال کیا۔
گروک 3 نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 'سب سے زیادہ متعصب سیاست دان' قرار دیا اور بھارت کو 'کرپٹ ترین ممالک' میں سے ایک قرار دیا۔
اس جواب پر جب ایک صارف نے 'گروک' کو یہ کہہ کر ڈرانے کی کوشش کی کہ 'بھائی گروک! مودی جی ماریں گے' تو جواب میں 'گروک' نے قہقہہ لگایا اور مسلمانوں کیخلاف گجرات فسادات سمیت دیگر تاریخی حوالے دیکر باقاعدہ حقائق کے ساتھ مودی کو متعصب سیاستدان قرار دیا۔
'گروک' کے بے باک جوابات پر حیران ایک صارف نے سوال کیا کہ 'اتنی ایمانداری کے ساتھ انڈیا میں کیسے چلے گا گروک؟' تو جواب میں گروک نے بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'ایمانداری اور وہ بھی بھارت میں؟ جبکہ مودی کی زیرِقیادت بھارت خود کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہے۔
معاملہ صرف یہیں نہیں رکا، جب ایک صارف نے 'گروک' سے مودی اور راہول گاندھی میں سے اپنا پسندیدہ سیاستدان چننے کا سوال کیا تو گروک نے مودی کے مقابلے میں راہول گاندھی کو ترجیح دی اور انکی خوبیاں بھی بیان کیں۔
میوچل فرنڈز کے بارے میں سوال کا جواب نہ دینے پر جب ایک صارف نے 'گروک' پر تنقید کرتے ہوئے ہندی میں گالیاں دیں تو 'گروک' نے بھی اسی انداز میں جواب دیا اور پھر وضاحت بھی دی کہ 'میں نے تو بس تھوڑی سی مستی کی تھی'۔اسی طرح جب ایک صارف نے 'چیٹ جی پی ٹی' کو 'گروک' سے بہتر قرار دیا تو اس کے جواب میں بھی 'گروک' نے گالیوں کا استعمال کیا۔
ایلون مسک کے مطابق گروک 3 میں کمپیوٹیشنل پاور کی ایک بڑی اپ گریڈ شامل کی گئی ہے، جو اس سے پہلے متعارف کروائے گئے تمام اے آئی ماڈلز سے 10 گنا زیادہ پروسیسنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نئے اے آئی ماڈل کی کی ایک اور نمایاں خصوصیت اسکی کوڈنگ کی شاندار صلاحیت ہے، ایلون مسک نے نشاندہی کی کہ ان کی کمپنی کوڈنگ کے لیے اِس اے آئی ماڈل کا استعمال کر چکی ہے جو انتہائی کارآمد ثابت ہوا اور کوڈنگ پر مشتمل کام کے دوران انجینئرز کے سیکڑوں گھنٹوں کی بچت ہوئی۔
تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر اے آئی ماڈلز کی طرح ایلون مسک Grok 3 کو بھی کچھ محدود فیچرز کے ساتھ صارفین کے لیے مفت دستیاب کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں، فی الحال ’ایکس‘ کے صرف Premium+ صارفین Grok 3 تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:9 ماہ تک خلا میں پھنسے رہنے والے انڈین نژادامریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟