جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذکرنے کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ملک رحمان)جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذکرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کانوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہےگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احمد وام سےکوٹکئی تک روڈ بند رہےگا، بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہےگی۔
نوٹیفکیشن میں مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
دونوں ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وانا سے انگور اڈہ اور وانا سے ٹانک جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔