(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں، جس کے بعد سے کیارا اپنی زندگی کے اِن خوبصورت لمحات کا بھرپور لطف اٹھا رہی ہیں۔
کیارا اکثر انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے خشگوار لمحات کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک دلکش ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہوگئی۔
کیارا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کا رخ کرتے ہوئے مداحوں کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے پریگننسی گلو کی نمائش کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کو سورج کی روشنی کے سامنے خود کو ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ہے جس میں ان کے سرخ گال اور حمل کی چمک بالکل آن پوائنٹ نظر آرہی ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے آخر میں ایک مسکراہٹ کے ساتھ آنکھ بھی ماری جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے کیارا نے ‘سنڈے گلو‘ لکھتے ہوئے ایک مسکراہٹ اور پیلے دل کا ایموجی بھی کیپشن میں شامل کیا۔
ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ کیارا ایڈوانی کے پریگننسی گلو کی تعریف کرتے ہوئے ان کی صحت اور بچے کی سلامتی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ 28 فروری کوکیارا اور سدھارتھ نے ایک مشترکہ پوسٹ میں اپنی زندگی کی سب سے خوشی کی خبر مداحوں سے شیئر کی تھی، پوسٹ میں سٹار کپل کا کہنا تھا کہ ‘وہ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں'۔
واضح رہے کہ سدھارتھ اور کیارا کی شادی کو دو سال سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے 7 فروری 2023 کو جے پور کے سوریاگڑھ پیلس میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔
پروفیشنل محاذ پر، کیارا آڈوانی اگلی بار ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘وار 2‘ اور سدھارتھ‘پرم سندری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔