مہوش نے یزویندر کو اپنا ہیرو بننے کی پیشکش کردی

Mar 16, 2025 | 22:26:PM
مہوش نے یزویندر کو اپنا ہیرو بننے کی پیشکش کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارتی کرکٹر یزویندر چہل اور آر جے مہوش کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد مہوش نے یزویندر کو اپنا ہیرو بننے کی پیشکش کردی۔

یوزویندر چہل کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے دوران دبئی میں ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھتے دیکھا گیا تھا،بھارت کی فتح کے بعد انسٹاگرام پر آر جے مہوش نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ دبئی سٹیڈیم میں یزویندر چہل کے ساتھ بھارتی ٹیم کی فتح کا جشن منا رہی تھیں،آر جے مہوش نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ 'کہا تھا نا،جتوا کے آؤں گی، میں بھارتی ٹیم کی ’گُڈ لک‘ ہوں‘۔

ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں یوزویندر چہل نے شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' کا مشہور سین مزاحیہ انداز میں ری کریئیٹ کرکے ہولی کا جشن منایا،پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'ہمیشہ خوشی، کبھی نہیں غم، فیچرنگ یوزی بھائی، آپ سب کو رنگوں بھری ہولی کی مبارکباد'،کمنٹ سیکشن میں مہوش نے بھی مزاحیہ انداز میں تبصرہ لکھتے ہوئے یوزویندر چہل سے استفسار کیا کہ 'سر! میری آنے والی فلم میں آپ لیڈ رول (مرکزی کردار) ادا کرلو'۔

مہوش کا ڈیٹنگ افواہوں پر ردعمل
گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر مہوش اور چہل کو ایک ساتھ کرسمس مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر جوڑے کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں تاہم مہوش نے ان افواہوں کو ‘بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ آرٹیکلز اور قیاس آرائیاں انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں جنہیں پڑھ کر ہنسی آتی ہے کہ یہ افواہیں کتنی بے بنیاد ہیں اگر آپ مخالف جنس کے کسی شخص کے ساتھ نظر آئیں، تو کیا آپ اُس شخص سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ معاف کیجئے یہ کون سا سال ہے؟ اور آپ سب کتنے لوگوں سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟ میں نے 2-3 دنوں تک صبر کیا لیکن میں نہیں چاہوں گی کہ کوئی میرا نام گھسیٹے لوگوں کو اپنی زندگی میں سکون سے رہنے دیں، خاص طور پر مشکل وقت میں‘۔

مہواش نے اپنے اس بیان میں افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ میڈیا کو ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

ار جے مہوش ہیں کون؟
بھارتی کرکٹر یزویندر چہل کی حالیہ وائرل تصویریں اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں، جہاں انہیں آر جے مہوش کے ساتھ بھارت اور نیوزی لینڈ کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں دیکھا گیا۔

ان تصاویر اور ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان دونوں کی جوڑی کو سراہا، جبکہ کچھ افراد یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے کہ یہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کون ہے، جس کا نام یزویندر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، خاص طور پر جب چہل کی اہلیہ دھناشری ورما کے ساتھ طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

 بھارتی ٹیم کی ’گڈ لک‘آر جے مہوش کون؟
 آر جے مہوش کا اصل نام مہوش امو ہے، علیگڑھ میں پیدا ہوئیں اور وہ سوشل میڈیا پر اپنی مضبوط موجودگی کے لیے مشہور ہیں۔ وہ اپنے وِٹی اور عام فہم مواد کی وجہ سے یوٹیوب پر بھی مشہور ہیں اور اپنی ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کا کام کرتی ہیں۔ ان کی مزاحیہ پرینک ویڈیوز نے بھی ان کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مہوش نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو مرچی کے ساتھ بطور ریڈیو پریزینٹر کیا، اور بعد میں ایک کامیاب سوشل میڈیا مواد تخلیق کار کے طور پر پہچان بنائی۔

مہوش نے بگ باس کے 14 ویں ایڈیشن میں شامل ہونے کی پیشکش مسترد کر دی تھی اور دیگر بالی وڈ معاہدوں کو بھی رد کر دیا تاکہ وہ سوشل میڈیا مواد کی تخلیق کے اپنے جنون پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ 

ان کی سوشل میڈیا موجودگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ یوٹیوب پر ان کے 8 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں،پچھلے سال انہوں نے مشہور ویب سیریز میں اپنی پہلی پیشکش کی تصدیق کی تھی جسے یش پٹنائک نے پروڈیوس کیا تھا، جو دی آرچیز سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، مہوش نے نواب الدین صدیقی کی فلم ‘سیکشن 108‘ میں بھی بطور پروڈیوسر کام کیا ہے، جس کی اطلاع انہوں نے فلم کے ٹیزر کے ساتھ شیئر کی تھی،دھنشری ورما اور یوزویندر چہل کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے اس وقت شدت اختیار کی جب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا،بعدازاں رواں برس چہل کے وکیل نتن کے گپتا نے ایک باضابطہ بیان میں طلاق کی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ مسٹر چہل اور مسز ورما نے باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، یہ معاملہ فی الحال عدالت میں ہے۔ 

یاد رہے کہ یہ جوڑی دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی، ان کی ملاقات کووڈ-19 وبا کے دوران ہوئی تھی، جب چہل نے دھنشری سے ڈانس سیکھنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 ماہ تک خلا میں پھنسے رہنے والے انڈین نژادامریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟