ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں:وزیراعظم

Mar 16, 2025 | 22:32:PM
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں:وزیراعظم
کیپشن: تصویر ، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہوئے خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم کی حملے میں شہید ہونے والے حوالدر منظور علی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبد الرحیم ، ڈرائیور جلال الدین اور ڈرائیور محمد نعیم کی بلندی درجات کی دعا کی۔

وزیراعظم کی حملہ آوروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست