(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں خودکش حملے کے جوابی کارروائی میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیاہے ۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 3 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کے دوران شہیدہونے والے حوالدار منظور علی،حوالدار علی بلاول اور نائیک عبدالرحیم کو خراج عقیدت پیش کیاہے،انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست