بی این پی کی خاتون رہنما تانیہ خان کی گاڑی پر فائرنگ

Mar 16, 2025 | 23:25:PM

(ارشاد قریشی )بلوچ قوم پرست جماعت پی این پی کی خاتون رہنما تانیہ خان کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون رہنما حملے میں محفوظ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی کی خاتون رہنماتانیہ خان راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاون کے علاقے کمرشل مرکیٹ میں شاپنگ کر رہی تھیں کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے تانیہ خان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، ثانیہ خان نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو تحریری درخواست دے دی۔

خاتون رہنما نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اپنے گھر سے قریب بیکری میں گئی، گاڑی کھڑی کی تو نامعلوم شخص نے فائر کیا، پہلے بھی دو بار میری گاڑی کے ٹائر کھولے گئے۔

پولیس نے درخواست وصول کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق موقع پر سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں