(اویس کیانی) حکومت کی جانب سےقومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بروز منگل دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں عسکری قیادت, پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے،متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی.
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کا نوشکی میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین