پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا ؟ نئی قیمتوں کا اعلان پیر کو ہوگا

May 16, 2021 | 09:20:AM

Muhammad Zeeshan

(24نیوز) عید کی تعطیلات کی وجہ سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہوسکے گا۔اوگرا کے مطابق اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ پیر کو ہوگا۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ملک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ آج نہیں کیا جائے گا، اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث اب یہ فیصلہ پیر کو کیا جائے گا کہ قیمتیں بڑھانی ہے یا نہیں۔ نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔اوگرا پیرکوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن، نیا نوٹیفکیشن جاری

یاد رہے کہ حکومت نے 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے 35پیسے فی لٹر تک اضافہ کیا، مٹی کا تیل 3روپے 35پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 42پیسے فی لٹرمہنگاکیاگیا، اس عرصےمیں دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی، دو بار سستی اور تین بارقیمتیں برقراررکھی گئیں۔

مزیدخبریں