پشاور: پہلی سیاستدان خاتون بیگم نسیم ولی انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں، وہ عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر تھیں۔
بیگم نسیم ولی خان شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ ایک بار قومی اسمبلی اور تین بار صوبائی اسمبلی کی رکن منتحب ہو چکی تھی اور پہلی خاتون سیاستدان تھی جو رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔
مرحومہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی اہلیہ اور اے این پی کے موجودہ مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی سوتیلی ماں تھی۔ بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔