عمران حکومت کی جس طوطے میں جان ہے وہ جہانگیر ترین کےپاس ہے، احسن اقبال

May 16, 2021 | 10:31:AM
عمران حکومت کی جس طوطے میں جان ہے وہ جہانگیر ترین کےپاس ہے، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے،وہ جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑ دیں گے۔

 ن لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دیں گے تو کس کو دیں گے؟پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبےمیں اسکینڈل بنائےہیں،  پی ٹی آئی حکومت نے حد کردی اس نے عید کا بھی اسکینڈل بنا دیا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عید کی چھٹیوں میں دفتر کھلوا کر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ پنجاب کے بلدیاتی ادارے غیر فعال ہیں پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے اربوں روپے استعمال کررہی ہے۔