(24نیوز)محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سمندری طوفان ‘تاؤتے’ بھارتی ریاست گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، آئندہ 18سے 24گھنٹوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان18مئی کی دوپہر یا شام گجرات پہنچ سکتا ہے، سمندری طوفان’’تاؤتے‘‘کی رفتار18کلومیٹرمیں گھنٹہ ہے، سمندری طوفان کراچی سے1310کلومیٹر دور جنوب مشرق میں ہے، آئندہ18سے24گھنٹوں میں طوفان مزیدشدت اختیار کرسکتا ہے، طوفان شدید ترین طوفان میں بھی بدلنے کا امکان ہے۔ 17 سے20مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی۔ طوفان کے اثرات کے سبب کل سےجمعرات تک سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ادھر بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی کا موسم تبدیل ہونے لگا ہے۔ سندھ میں ایمرجنسی نافذ، الرٹ جاری شہر اور مضافات میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں۔ آج موسم شدید گرم اور حبس کی کیفیت رہے گی، موجودہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا 28کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن میں پارہ 40سے42ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، دن میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوگا، دن میں 48کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت طوفان بھارتی شہر کیرالہ سے ٹکراچکا ہے ،آپ بھی ویڈیو مناظر دیکھیے !