جانیے: اداکارہ حنا خاں نے عید پر کس پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنا؟

May 16, 2021 | 13:57:PM

 (24نیوز)بھارت کی مایاناز  اداکارہ حنا خان نے عیدالفطر کے خاص موقع پر  پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنی عید کی تصویریں اپ لوڈ کیں جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا انتہائی دلکش لباس پہنا ہوا ہے۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں پاکستانی ڈیزائنر مریم حسین کو مینشن کیا اور بتایا کہ انہوں نے ان کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

 واضح رہے کہ حنا خان کی ان تصاویر کو چند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد صارفین لائک کر چکے ہیں، ناصرف بھارتی مداح بلکہ پاکستانی مداح بھی ان کی تصویروں کو شیئر کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    مکہ مکر مہ میں بارش اور حرم شریف میں ژالہ با ری کا دلکش منظر۔۔ ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں