(24 نیوز)پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہاہے کہ احساس کفالت اصل میں بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام ہے جسکی ورلڈ بینک نے ہمیشہ تعریف کی ۔
حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت اور افادیت کا ورلڈ بینک آج بھی معترف ہے ،بی آئی ایس پی پچھلے دس سالوں سے دنیا بھر کے بہترین سماجی کفالت کے منصوبوں میں شامل ہے ،جس نے کبھی اپنے خاندان کا احساس یا بچوں کی کفالت نہ کی وہ عوام کو کیا احساس و کفالت دے گا ۔
پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب نے کہاکہ بھیک منگتا بی آئی ایس پی کا نام بدل کر قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا ،ووٹ چور نے ووٹ ہی نہیں عوامی حکومت کے فلاحی منصوبے بھی چوری کئے ،حسن مرتضیٰ نے کہاکہ سپورٹس کوٹہ پر آکسفورڈ میں تھرڈ کلاس ڈگری لینے والے کو ورلڈ بنک کی رپورٹ کہاں پڑھنی آئے گی ، بینظیر بھٹو شہید آج بھی بی آئی ایس پی کی صورت میں عوامی فلاح اور غریب کی کفالت کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز