برطانیہ نے بھارت پر پابندی کیوں نہیں لگائی ؟ وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نامور برطانوی صحافی نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود بھارت کےلئے سرحدیں بند نہ کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
برطانیہ کے معروف صحافی ریچل ویئر ماوتھ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو بہت پہلے سے معلوم تھا کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا۔
برطانوی صحافی ریچل ویئرماوتھ نے انکشاف کیا کہ سرکاری ذرائع نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے یہ بہت واضح تھا کہ برطانیہ کو بھارت سے اپنی سرحدیں بہت پہلے بند کر دینی چاہیے تھیں۔
ریچل ویئرماوتھ نے کہا کہ بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا کیونکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کے باوجود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وہاں سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگانے کے بجائے کم کیسز والے ملک پاکستان کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی تھی۔
بورس جانسن کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی گئی اور بعدازاں برطانیہ کو بھارت سے مسافروں پر پابندی عائد کرنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں:کالج کب کھلیں گے؟ محکمہ ہائرایجوکیشن نے بتا دیا