بلوچستان حکومت کا کل صوبے بھر میں ' یوم یکجہتی فلسطین' منانےکا اعلان

May 16, 2021 | 19:59:PM

(24 نیوز)حکومت بلوچستان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل صوبے بھر میں' یوم یکجہتی فلسطین' منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے بلوچستان حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کل صوبے بھر میں کل فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق اظہاریکجہتی کے دن فلسطینیوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت کا بھرپور مظاہرہ کیاجائےگا۔
دوسری جانب غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اجڑگئے جبکہ سینکڑوںبچے بے یارو مددگار ہوگئے۔بے گھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جب کہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطین میں طاقت کے استعمال کو فوری بند کرے، شاہ محمود قریشی

مزیدخبریں