فلسطینی بچی کی امت مسلمہ سے اپیل۔۔ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

May 16, 2021 | 20:29:PM

(24 نیوز)اسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اجڑگئے۔10 سالہ فلسطینی بچی ندین عبداللطیف کی فریاد کی امت مسلمہ کی غیرت جگانے کی کوشش۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ کروں مگر میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔
 ندین عبدالطیف نے کہا کہ ہماری زمین کو آگ کے حوالے کر دیا گیا ڈیڑھ سو سے زائد شہادتیں اور آٹھ سو سے زائد زخمی ہیں دس ہزار لوگ بے گھر اور کثیر المنزلہ عمارتیں مسمار کر دی گئی ہیں مسلمانوں میں غیرت ہے تو میدان میں اتریں اور اس درندے اسرائیل کا راستہ روکیں مسلمان حکمران اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اسرائیل کو درندگی سے روکیں۔
 اسرائیل کی کل آبادی 80 لاکھ ہے لاہور سے بھی چھوٹا ملک ہے مسلم ممالک سے چھوٹا سا درندہ سنبھالا نہیں جا رہا فلسطین فلسطینیوں کا ہے اسرائیل کو ختم کرنا مسلمانوں کا فریضہ ہے مسجد اقصی سے نبی پاک نے معراج کا سفر کیا تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ مسجد اقصی کو واگزار کرائیں وہ ہمارے دل کا ٹکڑا ہے۔

بچی کا کہنا تھا کہ غزہ میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ نے بھارت پر پابندی کیوں نہیں لگائی ؟ وجہ سامنے آ گئی

مزیدخبریں