دنیا سن لے ہم ۔۔۔پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر نے دبنگ بیان دیدیا

May 16, 2021 | 21:15:PM

(24 نیوز)پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد ربیع نے کہاہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی صورتحال بدتر ہو گئی ، دنیا کوپیغام ہے اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے ،دنیا سن لے مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرنا نہیں چھوڑیں گے۔
فلسطینی سفیر کا اپنے بیان میں کہناہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں ،اسرائیلی جارحیت کیخلاف اسلامی ممالک تعاون کررہے ہیں،صدر محمود عباس نے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے،ان کاکہناتھا کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی صورتحال بدتر ہو گئی ، دنیا کوپیغام ہے اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے ،دنیا سن لے مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرنا نہیں چھوڑیں گے ، فلسطینی سفیر نے کہاکہ دنیا غزہ اور مغربی کنارے پر ہونے والی بمباری رکوائے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی بچی کی امت مسلمہ سے اپیل۔۔ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں